صوبوں سے دہشت گردی کیخلاف ہونیوالے نقصانات کی تفصیل طلب

222

پشاور (آن لائن) صوبوں میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والے مالی نقصانات کی تفصیلات وفاق نے طلب کر لیں، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایات کی ہے کہ 2017ء سے 2019ء تک  کے نقصانات سے متعلق تفصیلات جلد سے جلد پیش کی جائیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سیکہا گیا ہے کہ صوبے اور قبائلی اضلاع میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے مالی نقصانات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ محکموں سے صوبے بھر اور قبائلی اضلاع میں ہونے والی دہشت گردی کے کے باعث سرکاری نقصانات، غیر سرکاری املاک کو نقصانات، جاں بحق ہونے والے افراد، زخمی ہونے والے افراد اور معذور ہونے والے افراد کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔