عارف گدی آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی نائب صدر منتخب

308

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت‘ اسماعیل شاہ ‘حیدرآباد کے صدر سید ذاکر علی رضوی‘ نائب صدر سید اسد علی نے فیڈریشن کی مرکزی جنرل کونسل میں بھاری اکثریت سے فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ‘ صدر ملک نوید‘ سینئر نائب صدور رسول بخش شاہ‘ ساجد محمد بھٹہ‘ گل نواز سوائی‘ غلام نبی کاکڑ‘ محمد عارف گدی‘ جاوید خان‘ جنرل سیکرٹری ملک نصیر الدین ہمایوں‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ارشد‘ محمد یاسین‘ جوائن سیکرٹری سوار کان‘ کسن لعل راجہ‘ عالم‘ محمد ریاض‘ سیکرٹری اطلاعات وہاب بادشاہ‘ فنانس سیکرٹری پرویز حیدر‘ ایجوکیشن سیکرٹری امروز خان‘ آرگنائزر سیکرٹری راجہ عاصم شہزاد‘ آفس سیکرٹری محمد موسیٰ کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے جبکہ بلدیہ اسٹاف یونین سی بی اے کے چیئرمین حضورا مسیح‘ صدر غلام محمد قریشی‘ جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت‘ صدر اسماعیل شاہ ودیگر نے عارف گدی کو آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کا مرکزی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے ۔