باجوڑ میں شہید جوان سرفراز فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

205

چیچہ وطنی (آن لائن) باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان محمد سرفراز کو فوجی
اعزازکے ساتھ چیچہ وطنی کے گاؤں 109، 12 ایل میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے میت کو سلامی دی، شہید کی آخری آرامگاہ پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیا، بریگیڈئر عامر اور میجر امتیاز نے چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے شہید کی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی، 26سالہ شہید محمد سرفراز کے والدین فوت ہوچکے ہیں ۔
سرفراز/سپرد خاک