بینظیر بھٹو یادگاری فٹبال،سوسائٹی برادرز کی لیاری سینٹر پر 1-0کی برتری

212

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ مواچھ فٹبال کلب کے زیراہتمام ینگ مواچھ فٹبال گرائونڈ سجن گوٹھ میں جاری آل کراچی شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز میں سوسائٹی برادرز نے لیاری سینٹر کو1-0 سے اور لسبیلہ اسٹوڈنٹش نے بابر میموریل کو8-7 سے شکست دیدی۔ میچ مقررہ وقت میں گول3-3 سے برابر رہا تھا۔ینگ مواچھ فٹبال گرائونڈ سجن گوٹھ میں جاری آل کراچی شہیدبے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میںسوسائٹی برادرز نے لیاری سینٹر کو1-0 سے قابو کرلیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں سبقت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، ہاف ٹائم میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں سوسائٹی برادرز کی جانب سے49 ویں منٹ میں نعمان نے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔ ریفری کی اختتامی وسل پر سوسائٹی برادرز نے1-0 سے کامیابی حاصل کرلی۔ دوسرے میچ میں دو گول کے خسارے میں جانے والی لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے بابر میموریل کوپنالٹی ککس پر 8-7 سے شکست دیدی۔ میچ مقررہ وقت میں گول3-3 سے برابر رہا تھا، ناکام سائیڈ کے ارشاد نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی۔کھیل کے پہلے ہاف ناکام سائیڈ بابر میموریل کی جانب سے14 ویں منٹ میں ارشاد نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔جس کو کھیل کے21 ویں منٹ میں ارشاد نے ہی دوسرا گول بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0 سے دگنا کردیا۔ دو گول کے خسارے میں جانے والی لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے جوابی حملے میں وقفے سے پانچ منٹ قبل25 ویں منٹ میں ارسلان نے گول بناکر ٹیم کے خسارے کو2-1 کردیا۔پہلے ہاف میں بابر میموریل کی ٹیم 2-1سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے حریف کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے اور دوسرے ہاف کے35 ویں منٹ میں طفیل نے گول اسکور کرکے مقابلہ 2-2گول سے برابر کردیا۔ پانچ منٹ بعد لسبیلہ اسٹوڈنٹس کی طرف سے40 ویں منٹ میں فرحان نے گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کو میچ میں3-2 کی برتری دلوادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے والی بابر میموریل نے کھیل کے اختتام سے پانچ منٹ قبل55 ویں منٹ قبل ارشاد نے تیسرا گول بناکر اپنی ہیٹ ٹرک اسکور کرکے مقابلہ 3-3گول سے برابر کردیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ3-3 گول سے برابری کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں جس میں مقابلہ5-5 سے برابر ہونے کے بعد ون بائی ون میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے بابر میموریل کو 8-7سے زیر کرلیا۔میچ کے ریفری عبدالواسع،رائو فاروق، ڈپٹی ریفریز نذیر ، عمر مومن، میچ کمشنر خدابخش کے پی ٹی اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔