نیپال اور بھارت میں بارش اور سیلاب سے 53افراد ہلاک

786
نیپال/ بھارت: بارش اور سیلاب سے آبادیاںا ور سڑکیں زیرآب آگئی ہیں‘ امدادی کارکن آفت زدہ علاقوں سے کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو نکال رہے ہیں
نیپال/ بھارت: بارش اور سیلاب سے آبادیاںا ور سڑکیں زیرآب آگئی ہیں‘ امدادی کارکن آفت زدہ علاقوں سے کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو نکال رہے ہیں

کٹھ منڈو ؍ دسپور (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال اور بھارت میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 53 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور تودے گرنے سے مزید 15 افراد ہلاک اور 12 زخمی، جب کہ 18 لاپتا ہوگئے۔ اس طرح 48 گھنٹوں میں ہلاکتیں 30 تک جاپہنچیں۔ کٹھ منڈو کی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور نہروں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست آسام میں کرنٹ لگنے اور تودے گرنے سے 11 ہلاکتیں ہوئیں، جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ آسام اور اروناچل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریاست بہار بھی سیلاب کی زد میں ہے۔ حکام کے مطابق کئی اضلاع میں 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ مغربی بنگال میں بھی سیلاب کی صورت حال ہے۔