باران رحمت کے لیے جھڈو میں نماز استسقاء  ادا کی گئی، لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت

256

جھڈو (نمائندہ جسارت) باران رحمت کے لیے جھڈو میں نماز استسقاء ادا کی گئی، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے رب کے حضور گڑا گڑا کر اپنے گناہوں پر معافی مانگی اور بارش کے لیے دعا کی۔ نماز استسقاء کے لیے جامع مسجد چوک سے شہریوں کا پیدل قافلہ جامع مسجد کے خطیب مولانا اعجاز بھٹو اور ڈاکٹر ہاشم علی خان کی قیادت میں روانہ ہوا اور جھڈو بائی پاس کے قریب نوکوٹ جھڈو روڈ کے عقب میں کھلے میدان میں نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا اعجاز بھٹو نے کہا کہ پورا علاقہ خشک سالی سے شدید متاثر ہے۔ ہمیں اپنے گناہوں پر نادم ہو کر اللہ تعالی سے اجتماعی توبہ کے لیے رجوع کرنا ہو گا۔