کوئٹہ، آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا ایرانی  پیٹرول جل کر ضائع، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

219

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا ایرانی پیٹرول جل کر ضائع ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہزار گنجی میں ایک منی پیٹرول پمپ میں پیش آیا، جہاں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے باعث پمپ میں موجود لاکھوں روپے کا ایرانی پیٹرول اور ڈیزل جل کر ضائع ہوگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے غیر قانونی پیٹرول پمپ کے مالک کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔