گلیشیئرز پگھلنے سے پاکستان کے آبی ذخائر میں نمایاں اضافہ

150

اسلام آباد (آئی این پی) مون سون کے آغاز سے قبل ہونے والی بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے سے پاکستان کے آبی ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ ارسا حکام کے مطابق بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے سے ملک کے مجموعی آبی ذخائر 40 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ چار روز کے دوران آبی ذخائر میں تیرہ لاکھ ایکڑ فٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک ہزار چارسو ساٹھ فٹ ہو گیا اور چار روز کے دوران پانی کی سطح تیس فٹ بڑھ گئی۔ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ گیارہ سو انسٹھ فٹ تک پہنچ گیا جبکہ ڈیم میں چار روز کے دوران پانی کی سطح میں دس فٹ اضافہ دیکھنے میں آیا۔