فیصل آباد میں آندھی اور بارش سے بجلی  کی تار ٹوٹ گئی،50سا لہ شخص جاں بحق

346

فیصل آباد (آئی این پی) آندھی اور بارش سے بجلی کی تار ٹوٹ کر گرنے سے 50 سالہ شخص جاں بحق۔ گز شتہ روز فیصل آباد میں آنے والی تیز آندھی سے پنجاب ہائوسنگ سکیم مین بجلی کے تا ٹوٹ کر 50سا لہ محمد انور پر گرا متوفی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش الائیڈ اسپتال کے مردہ خانے میںجمع کروا دی۔