عوام دشمن پالیسی کا کسی صورت ساتھ نہیں دینگے‘سنی تحریک

208

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ طرز حکمرانی میں عوام کو حقوق سے محروم‘ بھوک وافلاس کی گنجائش نہیں۔عوام کو روزگار،تعلیم،اچھی صحت اور سستا راشن فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں مگر عوام دشمن پالیسی کا کسی صورت ساتھ نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں جو تمام تر تکالیف ومشکلات کے باوجود تنظیم کے ساتھ کھڑے رہے، جنرل ورکرز کنونشن میں عوام اور مسائل کے حل کیلیے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا، ان شاء اللہ آنے والا دور اہلسنت کا ہوگا،ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔