القرآن

211

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

(منکرین) کہتے ہیں ’’یہ کیسا رسول ؐ ہے جو کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے؟ کیوں نہ اس کے پاس کوئی فرشتہ بھیجا گیا جو اس کے ساتھ رہتا اور وہ (نہ ماننے والوں کو) دھمکاتا؟ اور کچھ نہیں تو اس کے لیے کوئی خزانہ ہی اتار دیا جاتا، یا اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ (اطمینان کی) روزی حاصل کرتا‘‘۔ اور یہ ظالم کہتے ہیں ’’تم لوگ تو ایک سحر زدہ آدمی کے پیچھے لگ گئے ہو‘‘۔
(الفرقان: 7-8)