لیبیا میں باغی کمانڈر کے جنازے پر کاربم حملہ‘4 جاں بحق‘ 33زخمی

257
بنغازی (لیبیا): باغی کمانڈر کے جنازے پر کا بم حملے کے نتیجے میں ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی ہے
بنغازی (لیبیا): باغی کمانڈر کے جنازے پر کا بم حملے کے نتیجے میں ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی ہے

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں جمعرات کے روز ایک سابق فوجی افسر کے جنازے میں کار بم حملہ کیا گیا، جس میں 4 افراد ہلاک اور 33زخمی ہوگئے۔ لیبیا کے عسکری ذرائع کے مطابق باغی فوج کے کمانڈر خلیفہ مسماری کی جبانہ الہواری کے مقام پر تدفین کی تیاری کی جا رہی تھی کہ اس دوران جنازے کے جلوس میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنازے کے جلوس میں باغی فورس کے افسروں اور اہل کاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔