پنجاب اسپورٹس بورڈ کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت 5 ملزمان گرفتار

122

لاہور (نمائندہ جسارت)نیب نے یوتھ فیسٹیولز میں 27کروڑ روپے سے زاید کی کرپشن کے الزام میں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت 5 ملزمان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور ممبر پروکیورمنٹ کمیٹی طارق مقصود، ممبر فنانس ڈپٹی ڈائریکٹر ولایت شاہ شامل ہیں جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے جعلی نمائندے ملزم سید وسیم ، کنٹریکٹر احسان الحق اور محمد عمران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پر ملی بھگت سے 2013-14ء میں منعقدہ یوتھ فیسٹیولز میں غیرقانونی ٹھیکوں کی مد میں مبینہ طور پر 27 کروڑ روپے سے زاید کی کرپشن کا الزام ہے۔