کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرزکی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

496

کراچی: لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے انٹیلیجنس معلومات کی بنا پرکارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھاری ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ لیاری گینگ وارکے کارندوں کی جانب سے دہشتگردی کے لیئے چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحہ میں 25 رافل گرنیڈ ( ایوان بم)، مختلف ہتھیاروں کی 6 ہزارسے زائد گولیاں،  2 لائٹ مشین گن، 2 سب مشین گن، ایک رپیٹر، مختلف اقسام کے 3 پستول شامل ہیں۔