۔2 دن میں فی تولہ سونے کے بھائو میں 3019 روپے کا اضافہ

645

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دو دن کے دوران فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 3019روپے کا اضافہ ہو۔ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں24ڈالرزکا نمایاںاضافہ رہا اور سونے کی فی اونس قیمت 1420ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے سے 82000کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ،دس گرام سونے کی قیمت 1458 روپے اضافے سے 70302روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ قبل ازیں بد ھ کے دن کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 1300 روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1391 ڈالر سے بڑھ کر1396ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت 79000 روپے سے بڑھ کر 80300 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 67730 روپے سے بڑھ کر 68844 روپے ہو گئی۔ بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 780.17 روپے پرمستحکم رہی۔