ماسکو: گیس اسٹیشن میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک‘ 13زخمی

379
ماسکو: پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد شعلے بلند ہو رہے ہیں‘ ہیلی کاپٹر کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے
ماسکو: پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد شعلے بلند ہو رہے ہیں‘ ہیلی کاپٹر کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی دارالحکومت کے نزدیک گیس اسٹیشن میں خوفناک آتش زدگی سے ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ روسی خبررساں اداروں کے مطابق ماسکو کے نواحی ضلع میتیش چی کے پاور پلانٹ کے احاطے میں موجود گیس لائن میں آگ لگی، تاہم ماسکو حکام نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پاور اسٹیشن کی حدود سے باہر گزرنے والی گیس لائن میں پیش آیا۔