امریکی ریاست لوزیانامیں طوفان کا خطرہ‘ ہنگامی حالت نافذ

531
لوزیانا (امریکا): شدید بارش کے باعث مکانات اور سڑکیں زیرآب آگئی ہیں‘ طوفان کے پیش نظر ریاست بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے
لوزیانا (امریکا): شدید بارش کے باعث مکانات اور سڑکیں زیرآب آگئی ہیں‘ طوفان کے پیش نظر ریاست بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے

بیٹون روج (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست لوزیانا میں تیز بارش کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق میکسیکو کی خلیج میں بیری نامی طاقتور طوفان سے خلیجی ریاست خطرات میں گھر گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ہفتے کے روز لوزیانا کی سرحد سے ٹکرائے گا اور اس دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ لوزیانا میں طوفان کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور بارش سے ساحلی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ اس دوران درخت اور کھمبے گرگئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ حکام نے ملک بھر میں خراب موسم سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط کی تاکید ہے۔