پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات کا پہلا دور آج سے شروع ہوگا

341

اسلام آباد(صباح نیوز)بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز ہونے جا رہا ہے،پہلا دور(آج) جمعہ 12جولائی سے اسلام آباد میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا ،مذاکرات 2 روز تک جاری رہیں گے۔ مذاکرات میں دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے جبکہ ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا۔بھارت پاکستان ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہو رہا ہے۔ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعدیہ مذاکرات اہم ہیں۔سربراہ ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ(آر پی آئی)روف حسن کا کہنا ہے کہبھارت اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے،ان مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے پہلے روز دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ سیشنز ہوں گے،ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کے سابق سفرا بھی شرکت کر رہے ہیں۔