خیبرپختونخوا : روٹی 15 روپے کی کر دی گئی

330

پشاور(آن لائن) صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاورسارا رحمن، نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اقبال، صدر تاجر انصاف شاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بات چیت کی گئی اور ان کے خدشات کو دور کیا گیا اور عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے باہمی رضا مندی سے پشاور میں نان (روٹی) کی قیمت 15 روپے جبکہ وزن 190 گرام مقرر ہوا جبکہ حیات آباد کے لیے 15 روپے کی روٹی کا وزن 185 گرام پر اتفاق ہوا ۔ اس موقع پر نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا۔