ختم نبوت قوانین میں کسی نے ٹمپرنگ کی تو استعفا دیدوںگا‘فروغ نسیم

390

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہختم نبوت قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفا دے دوںگا، میرا دین اور پاکستان لازم و ملزوم ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ اگر کوئی ایسی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے، عمران خان کی بھی ایسی ہی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اسلام نکال دیا جائے توبھارت سے الگ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا،پاکستان کا معمار مولوی ہے،پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں،جب ابرحہ نے مکہ پر حملہ کیا تھا تو اللہ نے خود اپنے گھر کو بچایا تھا، پاکستان کی حفاظت بھی خدا خود کرے گا۔مولانا عبدالکلام کی سوچ کو بھارت میں شکست دے دی گئی۔ مسلمان سائنس میں ترقی نہ کر کے پستی میں چلا گیا، مسلم امہ کا اتحاد قائم کرنے کی ذمے داری علما کی ہے۔ اسلام میں غوروفکر کا سبق دیا گیا ہے،اسلام آخری مذہب ہے اس کے بعد کوئی دین نہیں آئے گا، ہمیں امت اور پاکستان کو متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ پیار کا اظہار کیا،سعودی عرب کا روڈ ٹو مکہ مکرمہ میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔