حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروادی

82

تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروادی۔

 تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروادی۔

ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے جس پر قرارداد پر تحریک انصاف، اتحادی جماعتوں اور آزاد سینیٹرز کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

اس سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سمیت آزاد قبائلی سینیٹرز کے وفد نے قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز سے ملاقات کی جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی تھی۔