حاصل بزنجو اپوزیشن کے متفقہ چیئرمین سینیٹ کےامیدوار نامزد

573

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لیے متفقہ امیدوار نامزد کردیا۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں مختصر پریس کانفرنس کے دوران کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لیے متفقہ امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سب اپوزیشن جماعتیں میر حاصل بزنجو کو ووٹ دیں گی، چیئرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو کا نام سب نے اتفاق رائے سے تجویز کیا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کی 9 جماعتوں نے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رہیں گے اور (ن) لیگ کے راجہ ظفر الحق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔