دوسرا سیمی فائنل، آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ

435

کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے اس میچ میں میزبان انگلینڈ کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ وہ اس میچ میں بڑا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے، کیونکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے۔

انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم ان کی ٹیم ایونٹ سے قبل ہی ہدف کے تعاقب کو ترجیح دیتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں راؤنڈ میچ کے علاوہ وارم اپ میچ میں بھی آمنے سامنے آچکی ہیں اور دونوں میں آسٹریلیا کی ٹیم کامیاب رہی۔