اپنے ہی بلوچستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں‘سرفراز بگٹی

211

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اپنے ہی بلوچستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں، آج صادق سنجرانی کو ہٹادیں گے تو کل ان کا چیئرمین سینیٹ بھی تحریک عدم اعتماد سے جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا یہ چیئر مین سینیٹ کوہٹانے میں کامیاب ہوگئے توکل پھرکوئی ان کے چیئر مین کی خلاف تحریک عدم اعتمادلے آئے گا صادق سنجرانی کے مخالف بھی کہتے ہیں کہ وہی چیئرمین رہیں تو اچھاہے چیئر مین سینیٹ کا انتخاب خفیہ ووٹنگ سے ہوگاہم صادق سنجرانی کیساتھ کھڑے ہیں، صادق سنجرانی کی خلاف جب تک چارج شیٹ نہیں لائیں گے توعوام کوکیا جواب دیں گے میں آج بھی کہتا ہوں 18ویں ترمیم کی حمایت کرتا ہوں اے۔ این پی ہماری
اتحادی جماعت ہے بظاہر پیپلزپارٹی کی صادق سنجرانی سے ناراضگی کی وجہ نہیں ہے صادق سنجرانی کا سینیٹ چلانے میں مثالی کردار رہاہے۔ صادق سنجرانی کااسمبلی چلانے میں کردار رہاہے۔ چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے سے اچھے اثرات نہیں پڑیں گے۔
سرفراز بگٹی