سیمی فائنل میچ میں پریشر کو ہینڈل کرنا ٹیم کیلیے اہم ہو گا،مچل اسٹارک

155

برمنگھم (جسارت نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل ا سٹارک نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میچ میں پریشر کو ہینڈل کرنا ٹیم کیلئے اہم ہو گا، بحیثیت سینئر بولر اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے اور میں ٹیم کو فتوحات دلانے کی پوری کوشش کروں گا۔ عالمی و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان12ویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ریکارڈ 5مرتبہ کی عالمی اور دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم عالمی درجہ بندی میں بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ بیان میں آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ موجودہ لمحات کو انجوائے کریں، ورلڈ کپ میں پریشر کو ہینڈل کرنا چیلنجنگ ہو گا اور جو ٹیم پریشر برداشت کرے گی کامیابی اس کا نصیب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کھیل پیش کر کے ٹیم کو کامیابی دلوانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی مرتبہ ٹائٹل کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔