پاکستان دائی فو مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی کو ورلڈ دائی فو مارشل فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہوگئے

357

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دائی 4مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی کو ورلڈ دائی فو مارشل فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہوگئے ۔ڈاکٹر صدیق پٹنی انٹر نیشنل کرکٹ رہے ہیں انہوں نے UBL,NBPسے17سال فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے اور وہ پاکستان انڈر 19کے کپتان بھی رہ چکے ہیں پاکستان انڈر 19کے ساتھ دورئہ آسٹریلیا بھی کرچکے ہیں وہ کراچی انڈر15،انڈر18، انڈر19کے کپتان بھی رہ چکے ہیں ۔وہ اس سے پہلے پاکستان باکسنگ کے چیئر مین رہے ، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر ، پاکستان فٹبال یوتھ ڈویولپمنٹ اور مارکیٹنگ کے چیئر مین اورپاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے پیٹرن انچیف بھی رہے ہیں۔اس کے بعد حال ہی میں پاکستان دائی فو مارشل آرٹس کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ایکماہ میں 6نیشنل چمپیئن شپ کی اسپانسر شب بھی کرچکے ہیں اور کامیابی سے یہ چمپیئن شپ کروائی جو بہت مقبول ہوئی اس کے بعد صدیق پٹنی کپ کروایا جو بہت کامیابی سے ہمکنار ہوا اس سال 30اکتوبر کو ٹیم کو اٹلی کے شہر کرارے لے جائینگے جہاں وہ ورلڈ چمپیئن شپ میں حصہ لے گی اور اسکی اسپانسر شپ بھی ڈاکٹر صدیق پٹنی کرینگے ۔اس سال ورلڈ دائی فو مارشل آرٹس فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہونے پر ان کو مبارک باد پیش کی ۔