وزیراعظم نے اسد عمر کو اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل کا رکن مقرر کردیا

299

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے ، اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف بھی شامل ہیں۔اسد عمر کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے وفاقی حکومت نے 13 جون کو نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل تشکیل دی تھی،کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیر منصوبہ بندی ،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ارکان میں شامل ہیں، کونسل کا مقصد پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے۔ علاوہ ازیںحکومت نے حماد اظہر کے وفاقی وزیر مالیات کا حلف اٹھانے کے ایک روز بعد ہی ان سے محکمہ مالیات کا قلمدان واپس لے لیا۔کابینہ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مالیات کا قلمدان واپس لینے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر حماد اظہر کے قلمدان میں تبدیلی کی گئی۔
اسد عمر