وزیر اعظم کا دورہ کراچی کاسمیٹک ثابت ہوا، سید عبد الرشید

212

کراچی (نمائندہ جسارت) رکن سندھ اسمبلی و جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبدالرشید نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کراچی کاسمیٹک ثابت ہوا ، عمران خان مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ سے پریشان تاجروں کو منانے میں ناکام ہوگئے ہیں، حکومت کی ناکام اور نالائق معاشی ٹیم کے پاس تاجروں کے لیے طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ سید عبدالرشید نے کہا کہ رونا گانا کب تک چلے گا، تاجروں کے لیے دلاسے نہیں ٹیکسز
واپس لینے کا اعلان کیا جائے۔ کراچی میں بجٹ کے آتے ہی لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ وفاقی حکومت فی الفور ٹیکسز واپس لے۔ وزیر اعظم عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے بجائے لوٹی دولت واپس لانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ وزیراعظم کا دورہ کراچی کاسمیٹک ثابت ہوا ہے۔
سید عبد الرشید