غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے،فردوس عاشق

260

اسلام آباد (اے پی پی،صباح نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کرنے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے۔ سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے ” مال مفت دل بے رحم” کے مصداق ہیں۔ اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے کی ٹپ دی۔ انہوں نے کہاکہ یہ لٹیرے ٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ آج اپنی اس لوٹ مار کو یہ بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں ۔ ان کی گاڑیاں سرکاری اور بیرون ملک ذاتی دور ے بھی قوم کی جیب سے کیے گئے۔ آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حساب دیے بغیر ان کی جان چھوٹنے والی نہیں ہے۔علاو ازیںوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان صاحب! آپ اور ن لیگی ترجمان پہلے یہ فیصلہ کرلیں کہ وہ کس پر غصہ اتار رہے ہیں۔،احسن اقبال صاحب آپ پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کے سوالات کا جواب دیں۔آپ کے جرائم کے ثبوت سرکاری دستاویزات سے برآمد ہو رہے ہیں ان کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کی شام اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی کاروبار سے فرصت ملتی تو آج پاکستان میں عوام کا کاروبار چل رہا ہوتا۔اپنے دور اقتدار میں آپ نے معیشت کی گاڑی کے پہیے اتار کر اس کا انجن بھی بیچ دیا۔شاہد خاقان صاحب!آپ اور ن لیگی ترجمان پہلے یہ فیصلہ کرلیں کہ وہ کس پر غصہ اتار رہے ہیں؟نواز شریف کو سزا عمران خان نے نہیں عدالتوں نے دی ہے ۔عمران خان نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ اپنی بیگناہی میں ثبوت پیش کرنے کی بجائے قطری خط پیش کر دیں۔