پاک قطر فیملی تکافل کی تیمرگرہ میں نئی شاخ کا افتتاح

252

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میں خیبر پختونخواہ میںتیمرگرہ شاخ کا افتتاح کیا ہے۔ نئی برانچ کا افتتاح پاک قطر فیملی تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد منہاس نے کیا اس موقع پر کمپنی کی سینئرریجنل ٹیم بھی موجود تھی۔نئی برانچ تیمرگرہ اور ملحقہ علاقوں کے صارفین کوتکافل کی وسیع خدمات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر محمد منہاس نے کہاکہ نئی شاخ کا افتتاح کرکے انہیں خوشی ہورہی ہے انہوں نے پاک قطر کی ریجنل ٹیم کی پاکستان میں تکافل کے فروغ کیلئے جانے والی کوششوں اور عزم کو سراہا۔محمد منہاس نے کہاکہ تیمرگرہ میں نئی برانچ کا مقصد پاک قطر تکافل کے شرکاء کو تکافل کی مکمل خدمات فراہم کرناہے۔ یہ برانچ پاک قطر فیملی تکافل کے عزم ہر شہری کو تکافل کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کااعادہ ہے۔ برانچ تکافل کے شرکاء کیلئے ون اسٹا پ شاپ ہے اور انہیں امید ہے کہ اس برانچ کے ذریعے ان کے ممبرز کے تجربے میں مزید اضافہ ہوگا۔پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13بلین روپے سے زائد ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔ کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔