ملک بھر میں فارم 45غائب ہونیکا دعویٰ بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن

198

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے پی پی چیئر مین بلاول زرداری کی جانب سے ملک بھر میں فارم 45کے غائب ہونے کے دعوے کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے، فارم 45،46، 48 اور49 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرموجود ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہنا ’’ کہ عمران خان نے تو صرف 4 حلقوں پرسوالات اٹھائے تھے ، 2018 کے الیکشن میں تو پورے پاکستان سے فارم 45 غائب تھے‘‘ درست نہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ الیکشن ایکٹ مجریہ 2017 کے سیکشن (10)95 کے مطابق انتخابات کے 14 دن کے اندراندر فارم 45، 46، 48 اور49عوامی معائنہ کیلیےwww.ecp.gov.pk پرڈال دیے تھے جو آج بھی ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔