آرمی چیف سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات‘دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

279
راولپنڈی :انڈونیشیا کے سفیر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کر رہے ہیں
راولپنڈی :انڈونیشیا کے سفیر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر لوان سیدوئی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو کہ مشترکہ عقائد، مضبوط تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر محیط ہے۔