احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف ڈاکٹر عاصم کی درخواست مسترد

155

کراچی (نمائندہ جسارت) سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر عاصم کی درخواست مسترد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو دستیاب دستاویزات کی روشنی میں ریفرنس کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی، درخواست میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے دسمبر
2012ء کی انکوائری کی مکمل رپورٹ نیب نے ریفرنس میں شامل نہیں کی، ریفرنس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی کاپی موجود ہے،کمیشن نے پیپلزپارٹی حکومت کے دور میں بیرون ملک سے کھاد منگوانے کے معاملے پر انکوائری کی تھی، احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست مسترد کردی تھی۔
احتساب عدالت