عمران خان فوج کی غیر جانب داری متنازع بنارہے ہیں،شاہد خاقان

307
اسلام آباد: مسلم لیگ نے رہنما شاہد خاقان عباسی ودیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں
اسلام آباد: مسلم لیگ نے رہنما شاہد خاقان عباسی ودیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے ہم نے صرف ویڈیو پیش کی ہے کسی پر الزام نہیں لگا یا ویڈیو سے انکا ر نہیں کیا گیا حکو مت نے ویڈیو کا فرانز ک بھی کر لیا ہے، سچ ثابت ہونے پر یوٹر ن لے لیا،جس ریاست مدینہ کا منصف ایسا ہو وہاں کا حکمران کیسا ہوگا؟، نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انکی سزا قانونی اوراخلاقی طور پر ختم ہوچکی ہے۔ اسلام آباد پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے کسی پر الزام نہیں لگایا بلکہ 3 دن قبل ویڈیوعوام کے سامنے پیش کی۔ حکومت کو 4روز بعد خیال آیا کہ اس معاملے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، کل وزیر اعظم نے 10 ماہ میں سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے حکومت نے ویڈیو کے فرانزاک کرانے کے فیصلے سے یوٹرن لے لیا ہے، حکو مت نے ویڈیو کا آڈٹ کر ایا تو وہ سچ نکلی جب حقیقت معلو م ہو ئی تو وزیر اعظم نے کہہ دیا کہ حکو مت کا اس معا ملے سے کو ئی تعلق نہیں، جج کی ویڈیو نے احتساب کے نظام پر سوال اٹھا دیے ہیں جسے اب پا کستان کی عوا م قبول نہیں کرتے، جس ریاست مدینہ کا منصف ایسا ہووہاں کا حکمران کیسا ہوگا؟، عمران خان ریاست مدینہ قائم کرنے کے دعوے دار ہیں۔ ہم نے کسی پر الزام لگائے بغیر وبڈیو پیش کی جج صاحب نے یہ نہیں کہا کہ ویڈیو غلط ہے جج نے کہا ویڈیو سیا ق وسباق سے ہٹ کر ہے۔ اگر جج کو کسی نے دھمکی دی تھی تو جج ارشد ملک پر عدالت عظمیٰ کا مانیٹرنگ جج بھی تھا اس کو بتا دیتے مگر انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف کے لیے کسی نے دھمکی دی ہے ۔ یہ باتیں سوال اٹھا تی ہے کہ جج نے کسی بھی جگہ پر اپنا دفاع نہیں کیا ۔ سوال پیدا ہوگیاہے کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔ حکومت کے احتساب کے دعووں کی قلعی کْھل گئی ہے ہمارے پا س مزید ویڈیوز مو جو د ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فرض ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے کردار اور ان کی سرگرمیوں پر انہیں شوکاز نوٹس کرے ، برطانیہ اور دیگر ملکوں میں سابق چیف جسٹس کے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما ہوتے ہیں جس سے ان کی جانبداری ظاہر ہوئی ہے۔ ثاقب نثارکے بارے میں سب جانتے ہیں کہاں بیٹھتے تھے کون ساتھ ہوتے تھے اسی لیے ان کی شخصیت متنازعہ ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے ایک وسیع پریس کانفرنس کریں گے کہ وزیرخزانہ اور آئی ایم ایف کے بیانات میں تضاد کیوں ہیں ، عمران خان اتنی بے شرمی پر اتر آئے ہیں کہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کھانا بھی روک دیا ہے۔ اس مو قع پر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اداروں کا نام لیکر متنازعہ بنارہے ہیں۔ مسلم لیگ ن پاکستان کے اداروں کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے،نہیں چاہتے عمران خان کی نااہلیاں اور نالائقیاں عدلیہ اور افواج پاکستان کے ذمے لگیں، عدلیہ پر حملہ عمران خان کر رہے ہیں۔