اے پی این ایس کا جرنلسٹ ایوارڈز کے لیے 6 کیٹیگریز کا اعلان

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس) کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے 23 ویں جرنلسٹ ایوارڈز کے لیے 6 کیٹیگریز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن مطبوعات کے صحافی، فوٹو گرافر اور کارٹونسٹ اپنی اینٹریز1۔ بہترین رپورٹ میں (الف) تفتیشی رپورٹ (ب) بزنس /معاشی رپورٹ (ج) ماحولیاتی تحفظ /جینڈر رپورٹ،2۔ بہترین کالم میں (الف) انگریزی روزنامے (ب) اردو روزنامے (ج) علاقائی زبانوں کے روزنامے، 3۔ بہترین فیچر اسٹوری میں (الف) انگریزی مطبوعات (ب) اردو مطبوعات (ج) علاقائی زبانوں کی مطبوعات،4۔ بہترین کور اسٹوری برائے جرائد، 5۔ بہترین کارٹون اور 6۔بہترین فوٹو گراف کی کیٹیگریز میں بھیج سکتے ہیں‘ رکن مطبوعات کے چیف ایگزیکٹو اور ایڈیٹر بھی اپنی مطبوعہ کے صحافیوں کی جانب سے اینٹریز بھیج سکتے ہیں۔ ایک سے زاید کیٹیگری میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ ارسال کی جانے والی اینٹریز اے پی این ایس کی رکن مطبوعات میں یکم جنوری2017 ء سے31 دسمبر 2018ء کے دوران شائع ہونی چاہئیں۔ سیکرٹری جنرل اے پی این ایس کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والے امیدوار کسی بھی ایک کیٹیگری میں3 اینٹریز (ایک اینٹری کی6 کاپیاں) ارسال کرسکتے ہیں جو رکن مطبوعات میں یکم جنوری 2017ء سے 31 دسمبر 2018ء کے دوران شائع ہوئی ہوں‘ اینٹریز کمپوز شدہ یا ٹائپ شدہ ہوں‘ الگ کاغذ پر بھیجی جائیں جن پر مصنف اور مطبوعہ کا نام درج نہ ہو‘ اس کے ساتھ شائع شدہ اصل ٹیئر شیٹ بھیجی جائے‘ علاقائی زبان میں بہترین رپورٹس کی کیٹیگری میں حصہ لینے والے امیدوار اپنی اینٹریز اردو یا انگریزی زبان میں ترجمے کے ساتھ ارسال کریں۔ قواعد کے مطابق کوئی بھی صحافی ذاتی طور پر اینٹریز ارسال کرسکتا ہے تاہم بائی لائن میں نام ظاہر نہ ہونے کی صورت میں اینٹری کو مطبوعہ کی مجاز اتھارٹی سے دستخط کرانا ضروری ہے۔ تمام اینٹریز 25 جولائی 2019ء سے قبل اے پی این ایس سیکرٹریٹ کو موصول ہوجانی چاہئیں‘ صحافی اپنی اینٹریز اے پی این ایس ایوارڈز کمیٹی کے چیئرمین شہاب زبیری کے نام پر ایس ٹی1/E-، بلاک16-، کے ڈی اے اسکیم نمبر36، گلستان جوہر کراچی کے پتے پر ارسال کریںجبکہ فون نمبر 34012491-3 ہے۔