فردوس اعوان کی طبیعت ناساز اسپتال میں داخل، وزیراعظم نے خیریت دریافت کی

134

اسلام آباد (آن لائن/ صباح نیوز) وزیراعظم کی خصوصی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت اچانک ناساز، پمز اسپتال میں داخل، وزیر اعظم عمران خان کا فردوس اعوان کو فون، خیریت دریافت کی، صحتیابی کیلیے دعا کی اور گلدستہ بھجوایا۔ تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے گلے کی تکلیف پر اینٹی بائیوٹک گولی کھائی تھی جو ری ایکشن کرگئی جس پر فردوس عاشق اعوان کو 24 گھنٹے کیلیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔