پاکستان میں جلد انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں کا انعقاد ہوگا

58

پاکستانی نژاد برطانوی  باکسنگ چیمپین عامر خان نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب ہونے والے باکسنگ چیمپین مقابلوں کے بعد پاکستان میں بھی باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے۔ جہاں دنیا بھر سے چیمپین باکسر حصہ لیں گے۔ وہ جدہ میں اپنے ہزاروں مداحوں اور باکسنگ چیمپین کے شائقین سے ملنے کے بعد پاکستانی میڈیا سے بات کررہے تھے۔

 برطانیہ۔لاگو ۔فلپائن ۔اسپانیہ اورآسٹریلیا سے آنے والے باکسنگ چیمپین بھی موجود تھے ۔اس موقع پرہزاروں شائقین نے انکے ہمراہ تصاویر بنائیں ۔عامر خان  کا مقابلہ جدہ میں 12 جولائی کو  آسٹریلیا کے باکسر بلی ڈل سے ہوگا۔انکے مقابلے سے قبل دنیا بھر سے یہاں آئے ہوئے باکسرز کے درمیان  بھی مقابلہ ہوگا ۔پاکستانی فوج کے سابق سربراہ اور خلیجی اتحادی فوج کے کمانڈر راحیل شریف اور پاکستان سے  بھی اہم شخصیات مقابلہ دیکھنے آئیں گی۔ جہاں سعودی عرب کی تاریخ میں ہونے والے ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے  ہزاروں شائقین کے علاوہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات بھی موجود ہونگی ۔