بلاول زرداری آج ضلع دیر لوئیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، تیاریاں مکمل

254

تیمرگرہ (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی چیرمین بلاول زرداری آج (پیرکو) ضلع دیرلوئیرمیں جلسہ عام سے خطاب کریں گے‘ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول زرداری ضلع دیر لوئیر کا آج ایک روزہ دورہ کریں گے‘ جہاں وہ منڈا میں سہ پہر ساڑھے4 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پی ایس ایف کے صوبائی سینئر صدر فضل حسین نے بتایاکہ جلسے کے لیے جیالوں نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔