عمران خان کا موت سے نہ ڈرنے کا بیان نیا دعویٰ ہے، حافظ حسین احمد

294

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا موت سے نہ ڈرنے کا بیان نیا دعویٰ ہے، وزیر اعظم بیانات دیتے وقت اسلامی نقطہ نگاہ کو مد نظر رکھا کریں، موت نے بڑے بڑے سورمائوں کو پیوست خاک اور ان کا نام و نشان مٹا دیا ہے، موت سے نہ ڈرنے والا سیکورٹی گارڈ اور پروٹوکول کا اہتما م کیوں کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ شہباز شریف موت سے ڈرتے ہیں میں موت سے نہیں ڈرتا وزیر اعظم کا نیا دعوی ہے موت کا جب وقت آئے گا تو ایک لمحہ آگے اور پیچھے نہیں ہوگا۔موت کے بعد جو کچھ ہوگا وہ اللہ ہی جانتا ہے لیکن ظاہر ہے کہ موت کا مقابلہ آج تک دنیا میں کسی نے نہیں کیا اور کسی نے نہیں کہا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ اس قسم کے بیانات دیتے وقت اسلامی نقطہ نگاہ کو مد نظر رکھیں کیوں کہ ان کا ہر بیان ایک نیا شگوفہ پھوٹنا ہے اور مجبورا اس کا جواب دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ماضی میں بھی جو بیانات دیے تھے ان سے وہ لاعملی کے مرتکب ہوئے تھے۔
حافظ حسین احمد