وڈیو درست ثابت ہوئی تو جج کیخلاف کارروائی کی جائے گی‘ شہزاد اکبر

163

اسلام آباد (صباح نیوز) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی جانب سے پیش کی گئی وڈیو درسست
ثابت ہوئی تو جو بھی جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا ہے‘ اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ وڈیو کے معاملے میں مریم نواز کا سیاسی مفاد ہے‘ وڈیو کا مقصد بیانیے کو سیاسی سطح پر تقویت دینا ہے‘ احتساب عدالت نے فیصلہ شواہد کی بنیاد پر دیا ۔