فیصلے کی طرح جج صاحب کی پریس ریلیز بھی دباؤ کا نتیجہ ہے،مریم اورنگزیب

89

ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے وضاحتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے کی طرح جج صاحب کی پریس ریلیز بھی دباؤکا نتیجہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جج صاحب پارٹی نہ بنیں کیونکہ وہ خود اس ویڈیو میں ملوث ہیں، جج صاحب مظلوم ہیں، بار بار دبا ڈال کر ان سے یہ چیزیں کرائی جائیں گی۔

ترجمان (ن)لیگ نے کہا کہ نواز شریف کے لوگوں نے جج صاحب کو رشوت کی پیشکش اور دھمکیاں دیں تو ٹرائل میں کیوں نہیں بتایا؟۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ ویڈیو کو جس فورم پر لے جانا چاہیں لے جائیں۔