فی تولہ سونے کی قیمت میں1000روپے کی کمی

280

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 1000 روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1416 ڈالرسے گھٹ کر1414ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں1000روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں858روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت 78200 روپے سے گھٹ کر77200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت67044روپے سے گھٹ کر 66186روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی۔