ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث مارکیٹ میںسیمنٹ کی سپلائی شدید متاثر

192

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر کے ساتھ تنازعے کے بعد سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال شدت اختیار کرگئی ہے جس کے بعد ملک بھر اور خاص کر پنجاب میںسیمنٹ کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے ۔سیمنٹ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سیمنٹ فیکٹریاں یومیہ 140000 سے 150000 ٹن سیمنٹ مارکیٹ میں سپلائی کرتی ہیں جو کہ یکم جولائی کے بعد کم ہو کہ 35 سے 40000 ٹن کی سطح پر آگیا ہے۔سیمنٹ انڈسٹری نے گزشتہ برس قومی خزانے کو 110ارب روپے کا ریونیو دیا تھا ،تاہم حالیہ بحران کے باعث سیمنٹ کی فروخت متاثر ہونے سے حکومت کو یومیہ 30 سے 40 کروڑ روپے کے ریونیو کا نقصان پہنچ رہا ہے،سیمنٹ ڈیلرذ اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس تنازعہ حل نہ ہوا تو کارخانوں کی پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں کارخانوں اور منسلکہ اداروں میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری اور مارکیٹ میں سیمنٹ کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔