افغانستان کوبرآمدات سے 1.42 ارب ڈالر زر مبادلہ حاصل ہوا

313

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو1.098 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں4.97 فیصد کم ہے، مالی سال 2017-18 ء کے 11 ماہ میں افغانستان کوبرآمدات سے 1.42 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی 2019 ء میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو115.79 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔مئی 2018 ء میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو119.68 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات پرپاکستان نے 163.13 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا، مالی سال 2017-18 ء کے پہلے گیارہ ماہ میں افغانستان سے درآمدات پر پاکستان نے 135.87 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔