ڈاکٹر فرخ اقبال آئی بی اے چھوڑ کر چلے جائیں گے

198

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر فرخ اقبال 31دسمبر2019 کو اپنی مقررہ مدت سے 6ماہ پہلے ہی ذاتی وجوہات کی بناء پر فرائض کو ادھورا چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ڈاکٹر فرخ اقبال نے جون 2016 کو آئی بی اے جوائن کیا تھا اور انہیں جون 2020 تک فرائض ادا کرنے تھے لیکن انہوں نے6ماہ پہلے 31دسمبر کو آئی بی اے سے رخصت کی درخواست کی ہے۔
مرکنٹائل ایکس چینج میں 10.3ارب روپے کے سودے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,989 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/ فاریکس کے 10.325 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 12,486 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 3.384 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.819 ارب روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 1.598 ارب روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.374 ارب روپے رہی۔