تربت اور پنجگور کے درمیان گرے بجلی کے ٹاورز کی مرمت و بحالی کاکام مکمل

260

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ طوفانی ہوائوں کے باعث تربت اور پنجگور کے درمیان گرے ہوئے ٹاورز کی مرمت و بحالی کاکام کیسکوکے شعبہ جی ایس او نے گزشتہ شب مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد پنجگور اور ہوشاب گرڈ اسٹیشنوں سے منسلک تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ مزید برآں نال گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KV کے گرے ہوئے کھمبوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد گرڈ سے منسلک مذکورہ فیڈروں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جبکہ 2 فیڈرز پر کام جاری ہے اور اب معمول کے مطابق مذکورہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ تاہم کیسکو نے اس دوران بجلی کی بندش پر متعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔