بھارت مسئلہ کشمیر کو ختم کرنے کیلیے لابی استعمال کر رہا ہے‘ سلطان محمود

142

اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے سابق صدرکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو ختم کرنے کیلیے لابی استعمال کر رہا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے اور اجاگر کرنے میں بڑا اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ شائع کرنے پر پابندی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن غزالہ حبیب سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر
فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو رواں سال ستمبر میں ڈالاس کے دورے کی دعوت دی جو بیرسٹر سلطان محمود نے قبول کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ستمبر میں امریکا آئیں گے تو ڈالاس کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں پر سینیٹرز اور کانگریس سے ملاقاتیں کرکے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیں گے۔
سلطان محمود