گرفتار سیاستدانوں کی عام افراد سے ملاقاتوں پر پابندی

138

لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے تمام گرفتار سیاستدانوں کی جیلوں میں عام افراد سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی پر عملدرآمد کے بعد نوازشریف، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر گرفتار سیاست دانوں سے صرف ان کے اہلخانہ ملاقات کرسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف کے گھر سے آئے کھانے اور ڈاکٹر کو چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا جیل میں مسلسل طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، خواجہ سعد رفیق، ان کے بھائی سلمان رفیق، رانا ثناء اللہ جیلوں میں قید ہیں جب کہ فریال تالپور سب جیل قراردی گئی رہائش گاہ میں قید ہیں۔ اس کے علاوہ سابق صدر آصف زرداری نیب کی تحویل میں
ہیں۔قیدیوں سے ملاقات کے روز نوازشریف سمیت دیگر سیاست دانوں سے اہلخانہ کے علاوہ پارٹی کارکنان سے بھی ملاقات کیا کرتے تھے۔
ملاقات پابندی