اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس میں تفتیشی افسر کا بیان مکمل نہ ہو سکا

124

اسلام آباد(آن لائن )احتساب عدالت نمبر1 کے جج محمد بشیرکی عدالت میں
زیرسماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاروغیرہ کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں تفتیشی افسر کابیان مکمل نہ ہوسکا۔ سماعت کے دوران ریفرنس کے تفتیشی افسرنادرعباس کا بیان قلمبندکرنے کو عمل جاری رہا اور عدالت نے سماعت10 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پربھی تفتیشی افسرکا بیان قلمبندکیاجائیگا۔
اسحاق ڈار کیس