متحدہ پاکستان کی خواتین عہدیداران پی ایس پی میں شامل

175

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے شعبہ خواتین سے تعلق رکھنے والی سابقہ زونل رکن جامشورو شا ہ جہان بانو ، سابقہ یونٹ انچارج لیڈ یز ونگ عقیلہ بانو یونٹ رکن لیڈیز ونگ مبیزخان ،یونٹ ارکان گلناز فاطمہ، شمیم بیگم، نسرین قریشی ، جمیلہ بیگم، لائبہ فرقان ، ثناء شہاب و آفس سیکرٹری لیڈیز ونگ نسرین رضوان، شازیہ ذیشان ، فوزیہ کاشف و
دیگر نے گزشتہ روز پاکستان ہائوس لطیف آباد حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی ، سینئرنائب صدر نقی حیدر و شہباز عابدی و دیگرسے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کو خیر باد کہتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والی خواتین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مصطفی کمال کے فکر وفلسفہ کے فروغ کیلیے دن رات جدوجہد کرینگی ۔
متحدہ